Geo News
Geo News

پاکستان
08 اگست ، 2012

بلوچستان مختلف قوتوں کی سازشوں کا شکار ہے، ذوالفقار علی مگسی

بلوچستان مختلف قوتوں کی سازشوں کا شکار ہے، ذوالفقار علی مگسی

کوئٹہ … گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ حالات کومحض حکومت کی کمزوری نہ سمجھیں بلکہ یہ حقیقت بھی مدنظر رکھنی چاہئے کہ بلوچستان پر مختلف قوتوں کی نظر ہے جس کے باعث یہ خطہ مختلف سازشوں کا شکار ہے۔ کوئٹہ میں جاری بیان میں گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے بلوچستان کے تمام اداروں سے کہاہے کہ وہ جشن آزادی پاکستان جوش و خروش سے منانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں جبکہ دوسری جانب عام آدمی کی حفاظت اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے عوام کو تحفظ کا احساس ہو۔ انہوں نے کہاکہ آئے دن کے اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اوردیگر جرائم کی روک تھام کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں عام آدمی میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے لہٰذا اس احساس کو ختم کرنے کیلئے موٴثر اور سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :