08 اگست ، 2012
لاہور…گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ، وزیراعظم کو گھر بھیجنے سے پہلے اپنے بیٹے سے پوچھیں کہ 900 کروڑ کہاں سے بنائے۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے راولپنڈی میں یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں مگر اپنے بیٹے ارسلان افتخار کے معاملے پر دہرا معیار رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چیف جسٹس کو چاہیئے کہ اپنے بیٹے سے پوچھیں کہ 17 گریڈ کا افسر روٹی پوری نہیں کرسکتا تو اس نے تین سال میں900کروڑ کیسے بنالئے۔گورنر پنجاب نے کہا پیپلز پارٹی آئین کی خالق ہے،ججز کو بحال کیا،یہ بھی چاہتے ہیں کہ عدالتوں کا وقار بلند ہومگر دہرا معیار قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مینار پاکستان پر کیمپ آفس لگا کر پنجاب کی تمام پولیس کو اپنی حفاظت پر لگا لیا ہے۔