08 اگست ، 2012
اسلام آباد…ایم ڈی پی ایس او نعیم یحییٰ میر کا کہنا ہے کہ نیٹو اور افغانستان کو سلالہ حملے کے بعد سے جیٹ فیول کی فراہمی بند ہے جیسے ہی حکومت سے اجازت ملی جیٹ فیول دینا شروع کردیں گے، اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایم ڈی پی ایس او نعیم یحییٰ میرنے کہا کہ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے عدم ادائیگیوں کی وجہ سے پی ایس او کی مالی حالت کمزور ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت پانی و بجلی کی طرف پی ایس او کے 224ارب روپے سے زائد بقایاجات ہیں جس سے پٹرولیم مصنوعات کی در آمد کے لیے کھولی گئی ایل سی بھی متاثر ہو رہی ہے۔