09 اگست ، 2012
لاس اینجلس …مشہور ہا لی و وڈ سائنس فکشن ایکشن سیریز Resident Evilکے نئے حصے Resident Evil Retribution کاٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ ریذیڈنٹ اِیول کی اس نئی تھری ڈی فلم میں نامور ہالی ووڈ اداکارہMilla Jovovich ایک بار پھر Alice کا مرکزی کر دار نبھاتے ہوئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ہدایتکار و رائٹرپال اینڈریوسن کی اس فلم میں Milla Jovovich کے ساتھ Sienna،شان روبرٹس اور مِشلRodriguezاہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگی ۔یہ فلم رواں سال 14ستمبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔