پاکستان
Time 20 اپریل ، 2019

بلاول بھٹو زرداری نے اعجازشاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے پراعتراض کردیا

حکومت کواپنے ڈائریکشن کا ہی نہیں پتا اور معیشت کے حوالے سے کوئی سمت نہیں ہے، پی پی چیئرمین — فوٹو:فائل  

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے پر اعتراض کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کوتبدیل کردیا ہے، جب آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا تو پہلے کیوں نہیں گئے؟

انہوں نے کہا کہ کسی وزیر کے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں، ایسے وزیر لائیں گے تو دنیا بھر سے آوازیں اٹھیں گی کہ پاکستان کے وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری نظام چلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے لیکن نئے وزراء پر الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے،

انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نکالے گئے وزیروں کی جگہ جو ایک وزیر لگایا گیا ہے، اس پر دہشت گردی کا سوالیہ نشان ہے اور اس وزیر پر ڈینئیل پرل سے لے کر بی بی شہید تک کے قتل کا الزام ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ  حکومت کو اپنی ڈائریکشن کا پتہ ہی نہیں اور معیشت کے حوالے سے ان کی کوئی سمت نہیں ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو اپنے حصے سے کم پیسہ مل رہا ہے لہٰذا نیا این ایف سی ایوارڈ آنا چاہیے۔

مزید خبریں :