Time 22 اپریل ، 2019
پاکستان

اپنی بچی کے قاتلوں کو معاف نہیں کروں گا، والد نشویٰ

اسپتالوں میں غفلت نہ برتی جائے، سیاسی لوگ آتے رہیں گے پر اس غفلت پر کارروائی ہونی چاہیے، قیصر علی۔ فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی: غلط انجیکشن سے جاں بحق ہونے والی کمسن نشویٰ کے والد قیصر علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بچی کے قاتلوں کو معاف نہیں کریں گے۔

مرحوم نشوا کی میت اسپتال سے گھر لانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قیصر علی نے کہا کہ اسپتالوں میں غفلت نہ برتی جائے، اپنی بچی کے قاتلوں کو معاف نہیں کروں گا۔

غم سے نڈھال والد نے کہا کہ سیاسی لوگ آتے رہیں گے پر اس غفلت پر کارروائی ہونی چاہیے۔ 

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی۔

غلط انجکشن کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بچی کو 13 اپریل کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گئی۔

مزید خبریں :