دنیا
06 فروری ، 2012

یورپی یونین شام کیخلاف مزید پابندیاں عائد کریگی، فرانس

پیرس…فرانس نے کہا ہے کہ روس اور چین کی جانب سے شام پر پابندیوں سے متعلق قرارداد پر ویٹو کرنے کے بعد یورپی یونین نے شام پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ الین جویے نے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین شام کیخلاف سخت پابندیاں عائد کرنا ہونگی تاکہ شامی حکومت کو یہ احساس دلایا جاسکے وہ دنیا میں تنہا ہوچکی ہے اور اس کا آگے چلنا محال ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ شام کو مزید تنہائی کی طرف دھکیلا جائے، فرانس اور یورپی یونین کے دیگر ممالک نے شامی اپوزیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

مزید خبریں :