09 اگست ، 2012
ویلنوس… سابق سویت ریاست لیتھویا نے دو سینئر روسی صحافیوں کو غیر پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا۔ لیتھوین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رگنم نیوز ایجنسی کے سابق ایڈیٹر انچیف کریلوف اور حالیہ ڈپٹی ایڈیٹر ایگور پاولعنسکی نے خفیہ طور پر ملک کی علاقائی سالمیت اور اقتصادی تحفظ کو داؤ پر لگا دیا تھا۔ کریلوف صدارتی ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ برائے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ بالٹک ریاستوں میں مبینہ طور پر بڑھتی ہوئی فاشزم کے خلاف ہیں۔ رگنم کی رپورٹ کے مطابق جارجیا، لیتھوانیا اور ایستونیا نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کررکھا ہے۔