09 مئی ، 2019
لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔
سربراہ انسداد ایچ آئی وی ایڈز ڈاکٹر سکندر علی کا کہنا ہے کہ اب تک 5000 سے زائد افراد کی اسکرینگ کی جا چکی ہے، اسکریننگ کے دوران 181 بچوں میں ایچ آئی وی کے وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، متاثرہ بچوں کی عمریں دو ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
ڈاکٹر سکندر علی نے بتایا کہ 34 بڑے افراد میں بھی ایچ آئی وی کے وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی وی پھیلنے کی بنیادی وجہ سرنج کا ایک سے زائد بار استعمال ہونا ہے، بدقسمتی سے ایک سرنج دو سے چار مریضوں پر استعمال کی جا رہی تھی۔
سربراہ انسداد ایچ آئی وی ایڈز کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے پھیلنے کی دوسری بنیادی وجہ غیر معیاری انتقال خون ہے۔