مرِیخ کیلئے روزالنڈ فرینکلن روور کی تیاری آخری مراحل میں

روور زمین سے مریخ تک  ایک کیسپول کے اندر سفر کرے گی۔ آرٹ ورک کریڈٹ :یورپیں اسپیس ایجنسی 

یورپ اور روس کے کئی انجنیئرز  روزالنڈ فرینکلن روور کو  'ریڈ پلانٹ' یعنی مریخ کی سطح پر بحفاظت اتارنے والے ہارڈ ویئر کی تیاری کے آخری مراحل میں مشغول ہیں۔

یہ اتنے مشکل نام والا کوئی شخص یا خاتون نہیں بلکہ ایک سائنٹفک گاڑی ہے جسے مریخ پر بھیجا جا رہا ہے۔

روزالنڈ فرینکلن روور کو مریخ پر بھیجے جانے میں تقریباً ایک سال کا عرصے رہ گیا ہے۔ 

اس گاڑی کی ریہرسل بھی جاری ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کیسے زمین سے خلا میں اس گاڑی کو بخوبی کنٹرول کیا جا سکے۔









یہ روبوٹک گاڑی یورپی اور روسی خلا ایجنسیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس کا مقصد پتھریلی زمین پر کھدائی کرکے نمونے حاصل کرنا ہے۔حاصل شدہ نمونوں کی مدد سے مریخ پر زندگی کے امکانات کا جائزہ لینا ہو گا۔

برطانیہ میں کام کرنے والے انجنیئرز کے پاس روبوٹ کے تمام پرزے جوڑ کر اسے حتمی شکل میں لانے کے لیے  اگلے سال جولائی/اگست تک کی مہلت ہے۔

جنوبی انگلینڈ سے مکمل 'روور' شمالی مغربی فرانس بھیجی جائے گی جہاں اس پر مزید کام کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ روزالنڈ فرینکلین 1952 میں ڈی این اے پر کام کرنے والے ایک سائنسدان تھیں ان کے کام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس گاڑی کا نام ان کے نام پر رکھا گے ہے۔

مزید خبریں :