21 دسمبر ، 2011
میمو کیس پرقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ختم
اسلام آباد…میمو کیس پرقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ختم ہوگیا ہے،کمیٹی کے سربراہ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ آنے کی صورت میں بھی کمیٹی کارروائی جاری رکھے گی،رضا ربانی نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن)نے میموایشو پر کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کی درخواست کی تھی لیکن کمیٹی نے مسلم لیگ(ن)کی درخواست مستردکر دی ہے،مسلم لیگ(ن)کا موٴقف تھا کہ کمیٹی اُن کے بغیربہتر اورموثر کام کرسکتی ہے اور وہ سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرچکی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے سپریم کورٹ سے آرمی چیف کا بیان منگوالیا ہے۔