17 مئی ، 2019
انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے انتہائی اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کر کے محمد حفیظ اور محمد حسنین کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کا ہوم گراؤنڈ ٹرینٹ برج آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ون ڈے کی میزبانی کر رہا ہے۔
پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے، برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کی پاکستان ٹیم میں آج دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔
سابق کپتان محمد حفیظ اور فاسٹ بولر محمد حسنین سیریز میں پہلی بار ایکشن میں ہوں گے۔
دوسری طرف دونوں کی جگہ آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آج جگہ خالی کرنا ہو گی، البتہ سابق کپتان شعیب ملک آج بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ممکنہ طور پر امید ہے کہ شعیب ملک ہیڈنگلے لیڈز کا پانچواں اور آخری ون ڈے کھیل سکتے ہیں۔
ٹرینٹ برج ناٹنگھم پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے 30 اگست 2016ء کو کھیلا گیا تھا جہاں میزبان ٹیم نے 169 رنز سے فتح حاصل کی تھی، پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 444 رنز اسکور کئے تھے۔