پاکستانی ٹیم پانچویں ون ڈے سے قبل پریکٹس کیوں نہیں کرے گی؟

کھلاڑی کسی پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ فوٹو: فائل/پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم پانچواں اور آخری ون ڈے کھیلنے لیڈز پہنچ گئی،یارکشائر کاونٹی کے ہوم گراونڈ پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے اتوار 19مئی کو کھیلا جائے گا۔

ہیڈنگلے کے میدان پر کھیلا جانے والا میچ ڈے اینڈ نائٹ نہیں، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ تین بجے شروع ہو گا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

لیڈز میں آج ٹیم پاکستان آرام کرئے گی اور کھلاڑی کسی پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ 2019ء سے قبل یہ ٹیم پاکستان کا آخری بین الاقوامی میچ ہو گا جس کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ کے دو ورام اپ میچوں میں حصہ لینے کے بعد 31 مئی کو ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے گی۔

مزید خبریں :