کھیل
06 فروری ، 2012

دبئی ٹیسٹ: چائے کے وقفے پرانگلینڈ6وکٹوں پر173رنز

دبئی ٹیسٹ: چائے کے وقفے پرانگلینڈ6وکٹوں پر173رنز

دبئی…دبئی…دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے پر انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنالیے، شکست سے بچنے کیلئے اسے مزید 151رنز کی ضرورت ہے جبکہ4وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ آج انگلش ٹیم نے 36 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے پہلے سیشن میں پاکستان کو دو کامیابیاں حاصل ہوئیں، اسٹراس 26 رنز بناکر عبدالرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ ٹراٹ 18 رنز بناکر سعید اجمل کا شکار بنے۔کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان ٹیم کو مزیدچار کامیابیاں ملیں، پیٹرسن 18 جبکہ کک 49 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، ای این بیل 10 رنز بناکر عمر گل کا شکار بنے، ایووائن مورگل 31رنز بناکر عمر گل کی ہی گیند کا شکار ہوئے۔جب چائے کا وقفہ ہوا تومیٹ پرائز10اوراسٹیورٹ براڈ4رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔سیریز میں تین۔صفر سے کامیابی کیلئے پاکستان کو مزید4 وکٹیں درکار ہیں۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کے دو۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :