10 اگست ، 2012
کراچی … کراچی میں یوم علی کے مرکزی جلوس کے راستے میں رکاوٹیں لگانے کے لیے پولیس نے بسوں اور کوچز سے مسافروں کو اتار کر ڈرائیوروں سے کاغذات چھین لیے۔ کراچی میں یوم علی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں لیکن ان انتظامات کیلیے غریب عوام کو مشکل میں ڈال دیا گیا۔مرکزی جلوس کی گزرگاہیں بند کرنے اور پولیس اہلکاروں کو ان کی تعیناتی کے مقام تک پہنچانے کیلیے پولیس نے کیا مسافر بسوں اور کوچز پر قبضہ ۔ایم اے جناح روڈ پر بسوں اور کوچز سے مسافروں کو اتار کر ڈرائیوروں سے کاغذات چھین لیے گئے۔ جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کاکہنا ہے کہ مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی اانتظامات ہونے چاہئیں لیکن اس کے لیے غریب عوام کو مشکل میں نہ ڈالا جائے۔ بیچ راستے میں مسافروں کو اتار کر بسوں پر قبضہ کرنے سے بہتر ہے انہیں کرایے پر حاصل کیا جائے۔