ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہارنے کی روایت برقرار

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ورلڈ کپ 2019ء میں قومی کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف7وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسرا موقع تھا جب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست دی۔

23 فروری 1992ء کو میلبورن میں پانچویں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہ پاکستان کا اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ تھا، جہاں جاوید میانداد کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیم نے 2 وکٹ پر 220 رنز بنائے تو ویسٹ انڈیز نے ہدف بناء کسی نقصان 47 ویں اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔

پھر 2007ء ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم نے اپنا پہلا میچ انضمام الحق کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا میں کھیلا جہاں میزبان ٹیم کے 241/9 کے جواب میں قومی ٹیم 48 ویں اوور کی دوسری گیند پر 187 رنز پر آوٹ ہو کر 54 رنز سے میچ ہار گئی تھی۔

مزید خبریں :