11 اگست ، 2012
لاہور… لاہور واہگہ بارڈر کے علاقے میں رینجرز اورمبینہ اسمگلروں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دومبینہ اسمگلرہلاک اور دوزخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا جب مشتبہ افراد بین الاقوامی سرحد کے قریب نظر آئے۔ رینجرز نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائر کھول دیا۔ جوابی فائرنگ سے دو مبینہ اسمگلر ہلاک ہو گئے جن کا تعلق باٹاپورکے علاقے سے بتایا جاتا ہے۔ دو مبینہ اسمگلروں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سے 150بوتلیں شراب اوردیگرمنشیات برآمد ہوئی ہیں۔