پاکستان
06 فروری ، 2012

لاہور ہائیکورٹ: ادویات ری ایکشن، سماعت 13فروری تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ: ادویات ری ایکشن، سماعت 13فروری تک ملتوی

لاہور … لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال نے قرار دیا ہے کہ جعلی دواوٴں سے ہلاکتیں حساس معاملہ ہے، عدالت تہہ تک جائے گی، ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے تعین اور تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کے معاملے پر مزید کارروائی 13 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ دواوٴں سے متاثر دور دراز علاقوں کے افراد کیلئے اقدامات کی تفصیلات سے آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اصل کام متاثرہ افراد کی جان بچانا ہے، اسے ترجیح دینی چاہیے۔ ڈپٹی سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی سی کی دواوٴں سے 890 افراد متاثر ہوئے، 107 ہلاک ہوئے، 315 کی حالت تشویشناک جبکہ 360 ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے بتایا گیا کہ ناقص ادویات اور میڈیکل اداروں کے سربراہوں کی سیاسی بنیادوں پر تقرریاں روکنے سے آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :