دلچسپ و عجیب
12 اگست ، 2012

38سال سے بغیر نہائے زندگی گزارنے والا بھارتی شخص

38سال سے بغیر نہائے زندگی گزارنے والا بھارتی شخص

نئی دہلی…جسم کی صفائی ستھرائی رکھنا اور نہانا حفظانِ صحت کے اہم ترین اصولوں میں شامل ہے لیکن ایک بھارتی شخص نے تو 38سال سے یہ تمام اصول بھلائے رکھے ہوئے ہیں۔بھارتی شہر وارانسی میں رہنے والے66سالہ بھارتی شخص کیلاش سنگھ کو اگر دنیا کا سب سے بدبو دار انسان کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے پچھلے38سالوں میں ایک بار بھی نہانے کی زحمت نہیں کی ہے۔7بیٹیوں کے باپ کیلاش نے نہ نہانے کی قسم1974میں ایک پجاری کے کہنے پر اُٹھائی تھی تاکہ اس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوسکے۔6فٹ لمبے اُلجھے اور مٹی میں اَٹے ہوئے بال لیے کیلاش سنگھ روزانہ شام میں پانی کے بجائے آگ کے الاؤ کے سامنے اپنے جسم کو سینکتا ہے تاکہ جسمانی بدبواور پسینے سے چھٹکارا پاسکے۔

مزید خبریں :