Can't connect right now! retry

پاکستان
05 جولائی ، 2019

نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو دی گئی تینوں گاڑیاں واپس لے لی گئیں

دونوں وزراء اعظم کی گاڑیوں کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی تھی، نیب ذرائع — فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے دو سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو دی گئی سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں۔  

قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دو اور شاہد خاقان عباسی کو ایک گاڑی دی گئی تھی تاہم دونوں وزرائے اعظم کی گاڑیوں کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعظم کو استعمال کیلئے گاڑی دی جاسکتی ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دونوں سابق وزرائے اعظم سے گاڑیوں کی واپسی کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحائف کو ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے اور اس حوالے سے نیب کی ٹیم نے ان سے جیل میں تفتیش کی ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM