12 اگست ، 2012
کراچی… ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ 66 کے وی ملیرگڈاپ سرکٹ شرپسندوں کی کارروائی سے ٹرپ کرگیا ، ترجمان کے مطابقملیرگڈاپ سرکٹ میں گجر پوائنٹ کے مقام پر شر پسندوں نے 50میٹر کنڈیکٹر چرالیے ہیں۔ شر پسندوں کی کارروائی سے کے ای ایس سی کے ساتھ صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ، ترجمان کے ای ایس سی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے وہ ان شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔