Geo News
Geo News

پاکستان
12 اگست ، 2012

وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بلوچستان میں سرکاری افسران کی تعیناتی کے حوالے سے نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی، نئی ٹرانسفر پالیسی انتظامی، ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اور پولیس گروپ کے افسران پر لاگو ہوگی۔ وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کا ڈومیسائل رکھنے والے افسران جو بلوچستان سے باہر 3 سال کا عرصہ مکمل کرچکے ہیں، دوبارہ بلوچستان تعینات کیا جاسکتا ہے۔ بلوچستان میں خدمات سرانجام نہ دینے والے افسران کو بھی بلوچستان تعینات کیاجاسکے گا۔ نئی ٹرانسفر پالیسی کے تحت بلوچستان میں 3 سال کا عرصہ مکمل ہوئے بغیر ٹراسفر کردیئے گئے افسران کو دوباہ بلوچستان تعینات کیا جاسکے گا۔ نئی پالیسی کے تحت ایسے افسران جو اپنے صوبے کے ڈومیسائل کے علاوہ دوسرے صوبے یا وفاقی حکومت میں تعینات رہے ہوں ان کو بھی بلوچستان تعینات کیا جاسکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی ٹرانسفر پالیسی سے صوبائی حکومت مضبوط ہوگی اور اس سے صوبے کی گورننس میں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں :