Can't connect right now! retry

رواں برس کا دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا

رات 11 بج کر 44 منٹ پر شروع ہونے والا چاند گرہن آج صبح 5 بجکر 18 منٹ پر ختم ہوا۔ فوٹو: فائل

گزشتہ شب رواں برس کا دوسرا چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا جو پانچ گھنٹے 34 منٹ تک جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس دوسرے چاند گرہن کا آغاز 16 جولائی رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہوا جو آج صبح 5 بجکر 18 منٹ تک جاری رہا۔

گزشتہ روز درمیانی شب کو شروع ہونے والا جزوی چاند گرہن شمالی امریکا اور شمالی روس کے سوا دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔

یورپ میں جزوری چاند گرہن منگل کی شام کو دیکھا گیا جب سورج غروب ہوا جب کہ ایشیاء اور آسٹریلیا میں بدھ کی صبح سے کچھ دیر قبل جزوی چاند گرہن کو دیکھا گیا۔

بحرالکاہل، بحر ہند، بحرہ اوقیانوس اور بحر منجمد میں بھی چاند گرہن دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ 21 جنوری کو افریقا، یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا میں کیا گیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے 'سپر بلڈ وولف مون' کا نام دیا تھا۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM