ایپل کا آئندہ ماہ 'کریڈٹ کارڈ' متعارف کرانے کا اعلان

ایپل کارڈ‘ کو اگست میں ریلیز کرنے کی تاریخ اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ ماہ اگست میں ’ایپل کریڈٹ کارڈ‘ متعارف کرے گی۔

رواں سال ایپل کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کمپنی جلد ہی اپنا ’کریڈٹ کارڈ‘ لانچ کرے گی جس کے بعد اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

اب ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی اگلے ماہ اگست میں ’ایپل کریڈٹ کارڈ‘ لانچ کرے گی جب کہ اس کی فروخت کی تاریخ اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق ایپل کمپنی گولڈ مین ساچس (بینکنگ کمپنی) کی شراکت داری سے ’ایپل کارڈ‘ اگست میں ریلیز کردے گی۔

ایپل کارڈ کی کوئی فیس نہیں ہے جبکہ شرح سود 13.4 فیصد سے لے کر 24.4 فیصد تک ہوگی۔

جب یہ کارڈ متعارف کردیا جائے گا تو صارفین اپنے ایپل ڈیوائس میں ’والٹ ایپ‘ کو سائن اِن کرکے اسے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں جب کہ صارفین کو اخراجات کی سلپ اور نوٹی فکیشن الرٹس بھی اسی ایپ پر ہی موصول ہوں گی۔

ایپل کریڈٹ کارڈ کو ایپل کمپنی نے بنایا ہے جب کہ عمومی طور پر کریڈٹ کارڈ بینک کی جانب سے بنائے جاتے ہیں۔

ایپل کارڈ کے لیے کوئی چارجز لاگو نہیں  لیکن اس میں شرح سود 13.4 فیصد سے لے کر 24.4 فیصد تک ہوگی۔

مزید خبریں :