کاروبار
07 فروری ، 2012

غیر یقینی صورتحال پاکستان کی معیشت کیلئے خطرہ ہے، موڈیز

لندن … موڈیز نے غیر یقینی صورتحال کو پاکستان کی معیشت کے خطرہ قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے غیر یقینی صورتحال کو پاکستان کی معیشت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی سست روی کے باعث پاکستان کی رینکنگ بی تھری ہے۔ موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی زبوں حالی کی 4 وجوہات ہیں ۔ موڈیز کے مطابق معیشت کی زبوں حالی کی پہلی وجہ اداروں کا مستحکم نہ ہونا ہے، سول اور فوجی اداروں کے درمیان تناوٴ کو موڈیز نے دوسری وجہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قرضوں کا بوجھ اور اصلاح شدہ سیلز ٹیکس نافذ نہ ہونا پاکستانی معیشت کی سست روی کی تیسری وجہ ہے جبکہ غیر یقینی سیاسی صورتحال اور امریکا و آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی تعلقات میں کمزوری چوتھی وجہ ہے۔

مزید خبریں :