کھیل

وفاقی کابینہ نے کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دے دی

نئے آئین میں ڈپارٹمنٹس کی جگہ اب صوبائی ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہوں گی — فوٹو: عمران خان آفیشل 

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے آئین کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ 

رواں سال جون میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے آئین کا مسودہ منظوری کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھیجا تھا جہاں سے منظوری کے بعد اب اسے وفاقی کابینہ میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب ڈپارٹمنٹل سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں ڈپارٹمنٹس کی جگہ اب صوبائی ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہوں گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈپارٹمنٹل سسٹم کی مخالفت کی تھی اور آسٹریلوی طرز کا ڈومیسٹک کرکٹ کا سسٹم لانے کا اعلان کیا تھا۔ 

نئے آئین کے تحت پنجاب، جنوبی پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور کیپیٹل ایریاز کے نام سے 6 ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی اور ہر ریجن کی ایک ایک ٹیم گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں کھیلے گی جس کے میچ 3 روزہ ہوں گے۔

مزید خبریں :