13 اگست ، 2012
اسلام آباد … قومی اسمبلی کے 60 ارکان نے چوتھے پارلیمانی سال کے دوران ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا، اسپیکر قومی اسمبلی بھی 57 فیصد اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئیں۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق جن ارکان نے ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا، ان میں سب سے زیادہ تعداد حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے ارکان کی ہے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بطور قائد ایوان 103 میں سے 83 اجلاسوں میں شریک ہوئے جبکہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان 43 اجلاسوں میں آئے۔ رپورٹ کے مطابق 4 سال کے دوران ایجنڈے پر آنے والے107 بلز میں سے 83 ابھی تک زیر التوا ہیں، 2 ہزار 554 سوالات میں سے 612 کے جوابات نہیں آئے۔