پی سی بی کا ہیڈ کوچ کو ہی چیف سلیکٹر بنانے کی تجویز پرغور

پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی کا تقرر کرنے کیلئے تین مختلف ماڈل پر غور کررہا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرز پر ایسی سلیکشن کمیٹی لانے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہا ہے جس میں پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ ہی چیف سلیکٹر ہوگا جبکہ چھ فرسٹ کلاس ٹیموں کے ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی کے اراکان ہوں گے۔

نیوزی لینڈ میں یہ ماڈل بے حد کامیاب ہے۔ ہیڈکوچ کو چیف سلیکٹر بناکر اسے سلیکشن کے مکمل اختیارات ضرور مل جائیں گے۔ وہ سیاہ سفید کا مالک ہوگا لیکن ہیڈکوچ ہی ہر بری کارکردگی کیلئے جواب دے بھی ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئی سلیکشن کمیٹی مقرر کرنے کیلئے اشتہار دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی کا تقرر کرنے کیلئے تین مختلف ماڈل پر غور کررہا ہے۔

سب سے مقبول ماڈل نیوزی لینڈ کی طرز کا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ ہی چیف سلیکٹر ہوگا جبکہ اس کے ساتھ چھ صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز سلیکٹرز ہوں گے۔

اس مجوزہ نظام سے ہیڈ کوچ کا مکمل احتساب ہوسکے گا۔ لاہور میں تین ہفتے قبل پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے تین تجاویز زیر غور ہیں۔

ایک تجویز یہی ہے کہ انضمام الحق کی سلیکشن کمیٹی والا پرانا نظام برقرار رکھا جائے جبکہ دوسری تجویز یہ ہے کہ کسی کو چیف سلیکٹر بناکر صوبائی ٹیموں کے کوچز کو سلیکٹر بنا دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا انحصار ہیڈ کوچ پر بھی ہے کہ وہ دوہری ذمے داری قبول بھی کرتا ہے یا نہیں۔

مزید خبریں :