16 اگست ، 2019
کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر خاتون مریضہ انتقال کر گئیں۔
رواں سال کانگو وائرس سے ہلاکت کا دوسرا کیس فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں پیش آیا جہاں دو روز قبل خاتون کو سریاب سے کانگو وائرس کے شبہ میں لایا گیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی طبیعت سنبھل نہیں پائی اور وہ لقمہ اجل بن گئیں۔
اس سے قبل رواں برس کا پہلا کیس کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے سامنے آیا تھا جہاں 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان کانگو وائرس سے متاثر ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔