13 اگست ، 2012
جعفر آباد…بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ایک دفعہ پھر شدید گرمی کی لہرلوٹ آئی ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد،نصیرآباد ،جھل مگسی ، سبی اور بولان کے علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ماہ صیام میں بھی شدید گرمی کے ساتھ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سحری و افطاری سمیت نماز تراویح کے اوقات میں بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلا ت کا سامنا ہے۔