دنیا
Time 24 اگست ، 2019

بحراوقیانوس میں غرق ٹائی ٹینک کی تازہ ترین ویڈیو جاری


امریکی ماہرین کی غوطہ خور ٹیم نے 14 سال میں پہلی بار بحر اوقیانوس کی گہرائی میں اتر کر جدید کیمروں کی مدد سے بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کی تازہ ترین ویڈیو جاری کر دی۔

13 ہزار فٹ نیچے سمندر کی تہہ میں بنائی گئی اس ویڈیو میں جہاز کے ملبے کو سمندری نمک، لوہا کھانیوالے بیکٹریا اور طاقتور لہروں کی وجہ سے زنگ آلود ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔

کینیڈا کے قریب سمندر کی تہہ میں بنائی گئی اس ہائی ڈیفی نیشن رنگین ویڈیو کو حاصل کرنے کے لئے سائنسی ماہرین کی خوطہ خور ٹیم کو آٹھ دنوں میں پانچ بار سمندر کی تہہ میں اترنا پڑا۔

مزید خبریں :