Geo News
Geo News

پاکستان
14 اگست ، 2012

وہاڑی میں مضر صحت کھانا کھانے سے چار افراد بے ہوش

وہاڑی میں مضر صحت کھانا کھانے سے چار افراد بے ہوش

وہاڑی…وہاڑی میں مضر صحت کھانا کھانے سے چار افراد بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاوٴں 95ڈبلیو بی میں ایک ہی گھر کے چار افراد مضر صحت کھانا کھانے سے بے ہوش ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد سحری کرکے سوئے تھے ، لیکن صبح اٹھانے پر بے ہوش پائے گئے۔ اطلاع ملنے پرریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وہاڑی منتقل کردیا۔

مزید خبریں :