Geo News
Geo News

پاکستان
14 اگست ، 2012

پاکستان کا یوم آزادی ،امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی مبارکباد

پاکستان کا یوم آزادی ،امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی مبارکباد

امریکا کی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کیلیے تعاون جاری رکھے گا۔چودہ اگست پر امریکی حکومت کی جانب سے اپنے پیغام میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان نے جمہوریت کے قیام کے لیے کئی بڑے چیلنجز کاسامنا کیا۔امریکا پاکستان کی قربانیوں کا احترام کرتا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے پاکستان کو محفوظ اور مستحکم بنانے کیلیے تعاون جاری رکھے گا۔امریکی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین اور قائد کا خواب پورا کرنے کیلیے سخت محنت کرنیوالے پاکستانی شہریوں کی خدمات کو سراہا۔

مزید خبریں :