14 اگست ، 2012
اسلام آباد…وفاقی دارلحکومت میں یوم آزادی کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ، جس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پرچم کشائی کی،پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملی نغمے بھی گائے گئے۔اس سے قبل وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے صبح کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے کیا۔سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 31 توپوں کی سلامی دی جبکہ چاروں صوبائی مقامات پر 21 ،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔پاکستان اسلامک مشن کے زیر اہتمام مساجد میں ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ کئی مقامات پر ملک میں معاشی سلامتی اور استحکام کے لیے دیے جلائے گئے اور فضا میں پرندے آزاد کئے گئے۔