Time 01 ستمبر ، 2019
کاروبار

دو ماہ میں ٹیکس وصولی 580 ارب روپے رہی: چیئرمین ایف بی آر

فوٹو: فائل

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے دوران ٹیکس وصولی 580 روپے رہی۔

شبر زیدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اگست میں 8 سے 10 چھٹیوں کے باوجود 297 ارب 40 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دو ماہ میں ٹیکس وصولی کے ہدف کا 90 فیصد حاصل کر لیا ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی اور اگست میں ٹیکس وصولی ہدف کے مقابلے میں 90 فیصد رہی، جولائی تا اگست ٹیکس وصولی 644 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 580 ارب روپے رہی۔