Geo News
Geo News

پاکستان
14 اگست ، 2012

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات ،چار افراد جاں بحق

کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابقکراچی غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر4 میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ لانڈھی کے علاقے بھینس کالونی سے 25 سالہ سلیم نامی نوجوان کی لاش ملی،اس سے قبل سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے 30 سالہ زاہد نامی شخص ہلاک ہوگیا، پی آئی بی کالونی میں واقع قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی،جبکہ پی آ ئی بی کالونی کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ عظیم بھی زخمی ہوگیا۔گذشتہ رات بھی کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے دو کارکن سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :