09 ستمبر ، 2019
سعودی عرب نے ایک سال میں 2 بار عمرہ ویزہ جاری کرنے کیلئے اضافی فیس ختم کردی۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کا یہ اعلان وژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑ سالانہ تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معتمرین کو تمام خدمات دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دو سال میں عمرہ کرنے والوں پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کردی تھی۔