وزیراعظم کے دورہ امریکا کا شیڈول طے، ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہوں گی


وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہوگی، وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم اہم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی عمران خان امریکا کے دورے پر گئے تھے اور ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیر کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :