'چیخ' کے بعد 'کملی' کے ساتھ صبا کی واپسی

صبا قمر کی نئی فلم 'کملی'  کی عکس بندی جاری ہے جو آئندہ برس ریلیز ہوگی— انسٹاگرام فوٹو

نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر تین برس بعد فلم 'کملی' سے بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں۔

رواں برس کے مقبول ڈرامہ سیریل 'چیخ' میں شاندار اداکاری کے بعد اداکارہ صبا قمر نے اپنی فلم 'کملی' کی جھلک اپنے چاہنے والوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ادکارہ نے فلم کا نام 'کملی' لکھ کر اپنی دو تصاویر شیئر کیں۔

View this post on Instagram

Kamli

A post shared by (@sabaqamarzaman) on


فلم 'کملی' کی کہانی سرمد کھوسٹ اور فاطمہ ستار نے تحریر کی ہے جب کہ اس کی پروڈکشن بھی سرمد کھوسٹ کی جانب سے ہی کی جا رہی ہے۔

فی الحال فلم کی عکس بندی جاری ہے اور اسے آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

Kamli

A post shared by (@sabaqamarzaman) on


صبا قمر نے آخری بار 2016 میں کسی پاکستانی فلم 'لاہور سے آگے' میں نظر آئی تھیں۔

لیکن اس دوران اداکارہ نے 2017 میں بالی وڈ فلم 'ہندی میڈیم' میں اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :