موبائل کمپنی Tecno اور Airlink میں اشتراک، ایک اہم سنگ میل!

موبائل کمپنی Tecno نے ٹیلی کمیونکیشن کمپنی Airlink سے معاہدہ کرلیا جس کا مقصد پاکستان بھر کی مارکیٹ میں اپنے اسمارٹ فون کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، اس معاہدے کا اعلان پیر کے دن پریس کانفرنس میں کیا گیا جہاں دونوں کمپنیز کے نمائندے موجود تھے۔

اس اشتراک کا مقصد Tecno کا پاکستان بھر کی مارکیٹ میں اپنے موبائل فونز کو دستیاب بنانا ہے جو یقینا ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سے قبلYelloStone ، Tecno اور United Mobile سے بھی معاہدے کرچکی ہے جو اپنی جگہ موجود رہیں گے۔

اس اشتراک کا اعلان اس لیے بھی اہم ہے کہ اکتوبر میں Tecno اپنے موبائل فون Spark 4 کو پاکستان میں لانچ کرے گی، صارفین تک موبائل فون کی آسان رسائی کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی Airlink سے معاہدہ یقینا فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ایک طرف Tecno پاکستان کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرے گی تو دوسری طرف صارفین کے لیے Spark Go کا اپ گریڈ ورژن Spark 4 آسانی سے دستیاب ہوگا۔ Tecno جیسی انٹرنیشنل کمپنی سے معاہدہ Airlink کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔

موبائل کمپنی Tecno اپنے نئے اسمارٹ فون Spark 4 کے حوالے سے بہت پرعزم ہے جس کی خصوصیات صارفین کو یقینا اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوں گی۔ 3 جی بی ریم، 32 جی بی روم، اینڈرائیڈ 9.0 کا آپریٹنگ سسٹم اور 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کا حامل Spark 4 یقینا پاکستان میں Tecno کی مارکیٹ پوزیشن مستحکم کرنے میں مددگار ہوگا۔

جہاں 6 اعشاریہ 52 انچ کا ڈسپلے بہترین ایکسپیرئنس مہیا کرے گی وہی تین ریئر کیمرہ ( اور13 میگا پکسل + 2 میگا پکسل + وی جی اے) اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بہترین تصاویر کے کام آئے گا۔ Tecno پرامید ہے کہ اس کے لانچ ہوتے ہی ملک بھر کی مارکیٹ میں اس کی طلب کے سبب بہتر ڈسٹری بیوشن کی ضرورت ہوگی جو Airlink کے ساتھ اشتراک سے ممکن بنا دی گئی ہے

مزید خبریں :