دنیا
Time 19 ستمبر ، 2019

برطانوی شاہی خاندان کی تین خواتین امید سے

کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل بلکہ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی کزن شہزادی یوجینی بھی امید سے ہیں۔

برطانوی شاہی خاندان کی دونوں شہزادوں کہ اہلیہ امید سے ہیں اور جلد شاہی خاندان کی جانب سے اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

ساتھ ہی یہ خبر بھی سامنے گردش کررہی ہے کہ نہ صرف کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل بلکہ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی کزن شہزادی یوجینی بھی امید سے ہیں۔

شہزادی یوجینی ولیم اور ہیری کے چچا شہزادہ اینڈریو کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں شادی کی تھی۔

برطانوی اخبار ’دی ایکسپریس‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہزادی یوجینی امید سے ہیں، تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل بھی امید سے ہیں۔

مزید خبریں :