پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی

فائل فوٹو—

لاہور: پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافے کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 721 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 292 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ آئندہ ماہ ملک میں ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔  

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی میں مزید 106، اسلام آباد میں 145، لاہور میں 8 جب کہ منڈی بہاؤالدین میں 5 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی کی بڑھتی ہوئی وباء سے متعلق وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال کا کہنا ہے اکتوبر کا مہینہ ڈینگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اکیلے ڈینگی سے مقابلہ نہیں کرسکتی، عوام بھی ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کی وجہ حکومت ڈینگی وائرس کی روم تھام کہ لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ 

مزید خبریں :