راحت فتح علی خان نے بین الاقوامی کنسرٹ منسوخ ہونے کی خبروں کی تردید کردی

میرے تمام انٹرنیشنل شوز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، میں نے ہمیشہ اپنے سننے والوں کیلئے کچھ نیا کیا ہے، آسٹریلیا میں بھی کچھ نیا ہوگا، راحت فتح علی خان— فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان آسٹریلیا پہنچ گئے جہاں وہ کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

راحت فتح علی خان نے بتایا کہ میرے تمام انٹرنیشنل شوز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، میں نے ہمیشہ اپنے سننے والوں کیلئے کچھ نیا کیا ہے، آسٹریلیا میں بھی کچھ نیا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کروں گا، جس کے بعد امریکا اور کینیڈا میں بھی میرے شوز اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

راحت فتح علی خان نے اپنے چاہنے والوں سے کہا ہے کہ ان کی محبت ہی ان کا اصل سرمایہ ہیں، وہ ان کے شوز کینسل ہونے اور ان سے متعلق دیگر افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں استاد راحت فتح علی خان کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی سنیما ایسوسی ایشن کی جانب سے پروموٹرز کو عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کے ساتھ شو منسوخ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :