پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2019

کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے، آرمی چیف— فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، یہ محض جغرافیائی تنازع نہیں بلکہ کشمیریوں سے ہماری محبت کا معاملہ بھی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں اور یوتھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے طالب علموں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثالیں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ ہمیشہ تیار رہیں، محنت کریں اور ملکی قیادت اور خود پر یقین رکھیں کیوں کہ آپ کی کامیابی ہی پاکستان کی کامیابی ہے۔

اس موقع پر طالب عملوں نے کہا کہ ایل او اسی کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیری پاکستانی ہیں اور ہمیشہ پاکستانی ہی رہیں گے۔

مزید خبریں :