15 اگست ، 2012
کراچی…کراچی میں کورنگی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیاگیاہے ۔کورنگی نمبر 4 میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق واقع ڈکیتی میں مزاحمتکا لگتا ہے،زخمی کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔