ماہرہ خان پیرس فیشن ویک میں سب کی توجہ کا مرکز

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

سپر اسٹار ماہرہ خان نے پیرس فیشن ویک میں ریمپ پر دیدہ زیب واک کر کے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

اداکارہ ریمپ پر سفید شرٹ کے اوپر لیدر جیکٹ کے ساتھ کالے رنگ کی چمکدار تنگ جینز کے ساتھ ’کارل لیگر فیلڈ‘ کے مخصوص ہئیر اسٹائل میں غضب ڈھا رہی تھیں۔


پیرس فیشن ویک میں گلوکارہ کیملا کابیلو، بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اداکارہ ہیلن میرن ، ایوا لونگوریا اور امبر ہارڈ نے بھی ریمپ واک کی۔


علاوہ ازیں ماہرہ خان نے ہیلن مرر کے ساتھ دلچسپ انداز میں رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہے۔



ادکارہ اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹ کر رہی ہیں، اس کے ساتھ ماہرہ سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہی ہیں جنہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ خود لپ اسٹک تیار کی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے ایک فین پیج کی جانب سے لپ اسٹک تیار کرتے دوران کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے معروف میک اپ برانڈ لوریال کی ایمبیسیڈر کی حیثیت سے ریمپ پر واک کی جو کہ پاکستانی انڈسٹری کے لیے بے حد فخر کی بات ہے۔

مزید خبریں :