’گوگل پلے‘ کی جگہ ’یوٹیوب میوزک‘ نے لے لی

یوٹیوب پلے میوزک نئے اینڈرائیڈ 9 اور اینڈرائیڈ 10 ڈیوائسزمیں پہلے سے ہی انسٹال ہوگا۔ فوٹو: بشکریہ میش ایبل

اینڈرائیڈ فون میں میوزک ایپ ’گوگل پلے میوزک‘ کی جگہ اب ’یوٹیوب پلے میوزک‘ نے لے لی۔

گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب صارفین اینڈرائیڈ فون میں ڈیفالٹ میوزک پلیئر ’گوگل پلے‘  کی جگہ یوٹیوب میوزک اسٹریمنگ سروس استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پلے میوزک نئے اینڈرائیڈ 9 اور اینڈرائیڈ 10 ڈیوائسزمیں پہلے سے ہی انسٹال ہو گا جبکہ گوگل پلے میوزک کو صارفین اب بھی پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب میوزک صارفین کے لیے مفت اور ادائیگی دونوں طرح سے موجود ہے، اگر صارفین ماہانہ 10 ڈالر کی رقم ادا نہیں کرنا چاہتے تو وہ آف لائن گانے نہیں سن سکیں گے جبکہ انہیں گانوں کے درمیان اشتہارات بھی نظر  آئیں گے۔

واضح رہے کے اس سے قبل یوٹیوب میوزک 2015 میں پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا تھا، جس کے بعد اس ایپ کو مزید جدید طریقے سے دوبارہ متعارف کروایا گیا ہے۔

مزید خبریں :