Time 30 ستمبر ، 2019
پاکستان

پی ٹی آئی کے ارباب عامر وزیراعظم کو وزراء کی شکایت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے انہیں روک دیا، ذرائع — فوٹو: فائل/ ارباب فیس بک آفیشل 

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ارباب عامرعامر ایوب خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزراء کی شکایت لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے ہی وزراء پر پھٹ پڑے اور پشاور سے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر اجلاس میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب عامر کا کہنا تھا کہ وزراء ہمیں ملاقات کیلئے وقت بھی نہیں دیتے، جائز کام کیلئے بھی وزراء کی منتیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی کام نہیں ہورہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ جن وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کررہا ہوں۔ 

وزیراعظم نے وزراء کو اراکین قومی اسمبلی کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی۔ 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :