30 ستمبر ، 2019
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق فیلڈنگ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میں سری لنکن اننگز کے تیسرے اوور میں فیلڈنگ کے دوران امام الحق گیند روکنے کی کوشش میں زخمی ہوئے۔
اُن کےدائیں ہاتھ پر انگوٹھے اور اُنگلی کے درمیان کٹ آیا جس کے بعد وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، ٹیم منیجمنٹ کے مطابق امام الحق کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔
امام الحق کے ہاتھ پر ٹانکے نہیں لگائے گئے تاہم وہ میچ میں مزید حصہ لینے کے قابل نہیں رہے البتہ وہ بدھ کو سری لنکا کے خلاف ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹیم کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔
دوسرے ون ڈے میں امام الحق 31 رنز کی اننگز کھیل کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔