02 اکتوبر ، 2019
گجرات میں سیلفی لیتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آگے جس سے ایک موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
کھاریاں کے گاؤں بھاٹی کے رہائشی 19 سالہ مبین اور 30 سالہ ضعیم عباس شاہ گجرات سروس موڑ کے قریب ریلوے ٹریک پر سیلفی لے رہے تھے کہ اس دوران تیز رفتار ٹرین گزرنے سے وہ اپنا توازن کھوبیٹھے اور دونوں اس کی زد میں آگئے۔
حادثے کے نتیجے میں ضعیم شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ مبین شدید زخمی ہوا جسے ریسکیو ٹیم نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں حلیمہ نامی طالبہ مبینہ طور پر سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گرکر ہلاک ہوگئی تھیں جسے پولیس نے حادثاتی موت قرار دیا۔